Signal پر موجود ٹیم ایسی اوپن سورس پرائیویسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے مشن کے لیے پُرعزم ہے جو آزادی اظہار کی حفاظت کرتی ہے اور عالمی کمیونیکیشن کو محفوظ بناتی ہے۔ آپ کا تعاون اس مقصد کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔ کوئی اشتہار نہیں۔ کوئی ٹریکرز نہیں۔ یہ کوئی مذاق نہیں۔

آپ کا عطیہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانب سے نجی اور فی الفور مواصلت کی خاطر استعمال کی جانے والی ایپ ڈویلپمنٹ، سروسز، اور بینڈوڈتھ کے لیے ادائیگی کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ ای میل فراہم کرتے ہیں، تو آپ اپنے ٹیکس ریکارڈز کے لیے ای میل پر تصدیق حاصل کریں گے۔ Signal ٹیکنالوجی فاؤندیشن ایک خود مختار غیر منافع بخش فلاحی ادارہ ہے اور انٹرنل ریوینیو کوڈ کے سیکشن 501c3 کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ ہمارا وفاقی ٹیکس ID نمبر 824506840 ہے۔

نوٹ کریں: اگر آپ Signal ایپ میں Google Pay یا Apple Pay استعمال کرنے کی بجائے یہاں عطیہ کرتے ہیں تو Signal بیجز کی پیشکش کرنے سے قاصر ہے۔


کرپٹو کرنسی عطیہ کریں

Signal پر کرپٹو کرنسی عطیات پر عمل کاری The Giving Block کے ذریعے کی جاتی ہے۔

اگر آپ اپنے کرپٹو کرنسی کے عطیے کی منصفانہ مارکیٹ کی قیمت کے عوض US میں ٹیکس میں کٹوتی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ٹیکس کی رسید حاصل کرنے کے لیے اختیاری طور پر ایک ای میل ایڈریس فراہم کر سکتے ہیں۔ The Giving Block بے نامی عطیات کی سپورٹ بھی کرتا ہے۔